وزیراعظم نوازشریف سارک کانفرنس کیلئے نیپال روانہ

SHARE

وزیراعظم نوازشریف سارک کانفرنس کیلئے نیپال روانہ

nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے نیپال روانہ ہوگئے جہاں وہ کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے نیپال روانہ ہوگئے جہاں وہ کھٹمنڈو میں ہونے والی2 روزہ سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی اور طارق بھی موجود ہیں جبکہ مشیر خواجہ سرتاج عزیز گزشتہ روز ہی کھٹمنڈو پہنچ چکے ہیں۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کھٹمنڈو میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی اور سارک ممالک کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جبکہ وزیراعظم نوازشریف 26 نومبر کو اس اہم کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 27 نومبر کو وہ سارک ممالک کے سربراہان مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کو خارج از امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس دوران وفود کی سطح پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

نیپال روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت خطے میں امن اور استحکام چاہتی ہے، بہتر سکیورٹی اور معاشی تعاون کے اقدام سے خطے کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کو یورپی یونین کی طرز پر معاشی ترقی اور تجارت کا فورم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ سارک کا خطہ امن اور اقتصادی تعاون کی فضا میں ترقی کرسکتا ہے۔

Zaryyab Salman
I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply