in ,

بجلی سستی نہ کرنے‘ اور ’گیس مہنگی کرنے‘ کی یقین دہانی کروا دی

حکومت نے آئی ایم ایف کو’ بجلی سستی نہ کرنے

اور

گیس مہنگی کرنے‘ کی یقین دہانی کروا دی

No Light No Gas

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو قرضے کی حالیہ قسط کے عوض بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے اور یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق ایل این جی پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی جبکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے پر مکمل پابندی عائدکرنے سے متعلق قانون سازی کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ ڈالر مل گئے

حکومت نے آئی ایم ایف کویہ بھی کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو نہیں پہنچنے دیا جائے گا بلکہ سبسڈی کی مد میں رقم حاصل کی جائے گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین دلایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی نئی قیمتیں لاگو کر دی جائیں گی جن کی مطابق گیس پہلے کی نسبت12 فیصدمہنگی بیچی جائے گی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے آزادی دھرنے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور عوام کوریلیف دینے کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر کرنے کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی بھی کی تھی۔

What do you think?

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

Written by Zaryyab Salman

Zaryyab Salman

I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply

Pakistan received $1.5 Billion

Pakistan received $1.5 Billion

How to Run Faster Window Media Player In Windows 8

How to Run Faster Window Media Player In Windows 8