Pakistan Refuse for UN Mission

0
144
Pakistan Refuse for UN Mission

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پولیس افسران کو اقوام متحدہ کے امن مشن پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Pakistan Refuse for UN Mission

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب کیے گئے پولیس اہلکاروں کو مشن پر جانے سے روک دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہےکہ 2013 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے 160 پولیس افسران کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پولیس افسران کو مشن پر نہ بھجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ایف آئی اے، کوسٹ گارڈ، فوج اوررینجرز کے افسران کو امن مشن میں بھیجا جائے گا۔

Leave a Reply