in

Pakistan won by 7 wickets

دبئی: پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

Pakistan won by 7 wickets

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئے جب ایک رنز پر ہی انور علی نے ولیم سن کو بغیر کوئی رن  بنائے پویلین کی راہ دکھادی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن 48 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے دیگر کھلاڑیوں میں گپٹل نے 32،رونچی33،  ڈیوچ 1، ٹیلر4،نیشام نے 6 رنز بنائے، میکم 1 اور ملنے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے 2،2 جبکہ انور علی،رضا حسن اور کپتان شاہد آفریدی  نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم جب میدان میں اتری تو اسے اویس ضیا اور سرفراز احمد نے پراعتماز آغاز فراہم کیا اورپہلی وکٹ پر 51 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، 51 رنز کے  مجموعے پر اویس ضیا 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کےبعد محمد حفیظ نے کریز سنبھالی تاہم وہ بھی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے اور 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سرفراز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردارا ادا کیا، سرفراز احمد 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اویس ضیا 20، محمد حفیظ 2، حارث سہیل 11 اور عمر اکمل 14 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف مک کلینگھن ہی ایک وکٹ لے سکے اور پاکستان نے 136 رنز کا ہدف3  وکٹوں کےنقصان 19.3 اوور میں پورا کرلیا۔

What do you think?

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

Written by Zaryyab Salman

Zaryyab Salman

I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply

Single Bedroom Apartment Designs

Single Bedroom Apartment Designs

Salad Recipes Decoration! I am sharing with you some Salad Recipes Decoration, you may design and share your ideas with zarinews.com.

Salad Recipes Decoration