حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا

SHARE

Reduce Electricity Price

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا، چند دنوں میں اعلان متوقع

Reduce Electricity Price

 

اسلام آباد (11دسمبر۔2014ء) حکومت پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے نمایاں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کے نرخ کم کئے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں مائع گیس سے بجلی بنانے والے کارخانے لگائے گی جن کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ حکومت بامعنی مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب فائنل رائونڈ میں داخل ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان جانے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

 

Zaryyab Salman
I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply