in ,

سانحہ ماڈل کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی

لاہور: سانحہ ماڈل کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین مکمل ہوگئے ہیں اور ٹیم کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

LAHORE model town

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی 5 رکنی ٹیم کی سربراہی سی سی پی او کوئٹہ رزاق چیمہ کریں گے جب کہ دیگر اراکین میں ایس ایس پی شہزاد اکبر، ڈی ایس پی خالد ابوبکر، آئی ایس آئی سے کرنل احمد اور آئی بی سے محمد علی شامل ہیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کل سے تحقیقات کا آغاز کرے گی اور وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت تمام نامزد ملزمان کے بیانات لے کر تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ذوالفقار چیمہ شریف برادران کے قریبی افسر سمجھے جاتے ہیں اور  ہم ایسے کسی سربراہ کو قبول نہیں کریں گے جو شریف برادران کو بچانے کے لیے کام کرے جب کہ حکومت نے یک طرفہ طور پر تحقیقاتی ٹیم بنائی ہے جس پر ہمیں  اعتماد نہیں۔

واضح رہے کہ  17 جون کو لاہور کے علاقے  ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کے سامنے سے بیریئر ہٹانے پر پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

What do you think?

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

Written by Zaryyab Salman

Zaryyab Salman

I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply

chicken

Critical information for those wishing to eat chicken

Pakistan Refuse for UN Mission

Pakistan Refuse for UN Mission