VSS Scheme For PTCL Servant

SHARE

VSS Scheme For PTCL Servant

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکینشن کمپنی نے محکمے میں ایک مرتبہ پھر رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم کے تحت پرکشش پیکیج کی پیشکش کی جائے گی، اس سے قبل محکمے میں 2007 میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس سے ملازمین نے بھرپور استفادہ حاصل کیا تھا اور محکمے کے تقریبا 32 ہزار ملازمین نے وی ایس ایس لیا تھا، دوسری مرتبہ 2012 میں یہ اسکیم متعارف کرائی تھی جس سے تقریبا 6500 ملازمین نے استفادہ حاصل کیا تھا، اس وقت محکمے میں ملازمین کی تعداد تقریبا 24 ہزار کے قریب ہے۔

پی ٹی سی ایل کی نجکاری 2005 میں کی گئی تھی اور متحدہ عرب امارات کی مواصلات کی بڑی کمپنی ایتصلات نے پی ٹی سی ایل کے شیئرز خریدے تھی اور کمپنی کا انتظام سنبھال لیا تھا اور محکمے کو جدید خطوط پر استوار کیا تھا اور صارفین کیلئے متعدد جدید سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے، پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ محکمے کو مزید منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کیلیے انتظامیہ محکمے پر سے ملازمین کی بھاری تنخواہوں کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ کے خیال میں کام کی استعداد کے لحاظ سے ملازمین کی تعداد اس وقت بھی زیادہ ہے۔

انتظامیہ ملازمین کے بہتر مستقبل کا بھی خیال رکھنا چاہتی ہے اس مقصد کیلیے محکمے میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی ملازم پر جبر نہیں ہوگا کہ وہ اس اسکیم کو لازمی لے، پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق  وی ایس ایس کے حوالے سے ملازمین کو معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ملازمین ہاٹ لائن پر وی ایس ایس کے پیکیج کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق وی ایس ایس اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں متعارف کرادی جائے گی۔

Zaryyab Salman
I am Zaryyab Salman, Site owner of www.zarinews.com has written 100 of articles for zarinews., where I share unique, quality and informative information with you and all the world. Zarinews provides free news, new products, tips & tricks related to blogging, social media and technology news fashion & off-course about your health. Your can visit related websites www.properseoguidelines.com

Leave a Reply